ولی محمد ولی — شاعر کی تصویر

شغل بہتر ہے عشق بازی کا — ولی محمد ولی

شاعر

تعارف شاعری

شغل بہتر ہے عشق بازی کا

شغل بہتر ہے عشق بازی کا
کیا حقیقی و کیا مجازی کا
ہر زباں پر ہے مثل شانہ مدام
ذکر تجھ زلف کی درازی کا
آج تیری بھواں نے مسجد میں
ہوش کھویا ہے ہر نمازی کا
گر نئیں راز عشق سوں آگاہ
فخر بے جا ہے فخر رازی کا
اے ولیؔ سرو قد کو دیکھوں گا
وقت آیا ہے سرفرازی کا

Shaghl behtar hai ishq baazi ka

Shaghl behtar hai ishq baazi ka
Kya haqiqi o kya majazi ka
Har zaban par hai misl-e-shana-e-mudam
Zikr tujh zulf ki darazi ka
Aaj teri bhawan ne masjid mein
Hosh khoya hai har namazi ka
Gar nahin raaz-e-ishq son agah
Fakhr-e-beja hai fakhr-e-Razi ka
Ae Wali sarv-e-qad ko dekhunga
Waqt aaya hai sarfarazi ka

شاعر کے بارے میں

ولی محمد ولی

ولی محمد ولی، جنہیں ادبی دنیا میں زیادہ تر ولی دکنی یا ولی اردو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، اردو غزل کے باقاعدہ بنیاد رکھنے والے پہلے عظیم شاعر مانے جاتے ہیں۔ ان کا اصل نام ولی محمد تھا، اور تخلص ولی اختیار کیا۔ 1667ء میں اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔ دکن کی تہذیبی فضا، فارسی دانی اور صوفیانہ ماحول نے ان کے ذہن اور شعر دونوں کو گہری تاثیر بخشی۔...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام