درد کی دل پہ حکومت تھی، کہاں تھا اُس وقت
جب مجھے تیری ضرورت تھی، کہاں تھا اُس وقت
موت کے سُکھ میں چلا آیا مجھے دیکھنے کو
زندہ رہنے کی مصیبت تھی کہاں تھا اُس وقت
دل کے دریاؤں میں اب ریت ہے صحراؤں کی
جب مجھے تجھ سے محبت تھی، کہاں تھا اُس وقت
وصی شاہ
Dard ki dil pe hukumat thi, kahan tha us waqt
Jab mujhe teri zarurat thi, kahan tha us waqt
Maut ke sukh mein chala aaya mujhe dekhne ko
Zinda rehne ki museebat thi kahan tha us waqt
Dil ke daryaaon mein ab reet hai sehraaon ki
Jab mujhe tujh se mohabbat thi, kahan tha us waqt
سید وصی شاہ 21 جنوری 1973ء کو سرگودھا، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ نوجوانی میں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کے بجائے اپنی زندگی کو مکمل طور پر ادب اور شاعری کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ان کے ادبی عزم اور تخلیقی جذبے کی واضح مثال ہے۔وصی شاہ اردو کے معاصر شاعروں م...
مکمل تعارف پڑھیں