وصی شاہ

شاعر

تعارف شاعری

تم میرے درد بھی، غم بھی، مرے آلام بھی تم

تم میرے درد بھی، غم بھی، مرے آلام بھی تم
تم میرا چین ہو جاناں، میرا آرام بھی تم
کامیابی کو نہیں ہم نے تمہیں چاہا ہے،
ہم تمہارے ہیں بھلے ہو گئے ناکام بھی تم
میں مسیحا ہوں اگر ، میرا وظیفہ تم ہو،
میں ہوں مجرم تو میری جان میرا الزام بھی تم
مختلف حیلوں ، بہانوں سے مجھے سوچتے ہو،
ایک دن کھل کے پکارو گے میرا نام بھی تم
رات دن تم کو، فقط تم کو مجھے سوچنا ہے،
میری فرصت بھی تمہی اور میرا کام بھی تم
جس سے روشن میرا آنگن ہے تمہی ہو وہ چراغ،
سچ تو یہ ہے کہ تمہی گھر ہو در و بام بھی تم

وصی شاہ