درد بھی راس ہونے لگتا ہے
جب کوئی پاس ہونے لگتا ہے
خود کو پھر عام کرنا پڑتا ہے
جب کوئی خاص ہونے لگتا ہے
جس سے میں دور ہونے لگتا ہوں
وہ مِرے پاس ہونے لگتا ہے
زین شکیل
Dard bhi raas hone lagta hai
Jab koi paas hone lagta hai
Khud ko phir aam karna padta hai
Jab koi khaas hone lagta hai
Jis se main door hone lagta hoon
Wo mire paas hone lagta hai
زین شکیل 23 فروری 1992 کو جلالپور جٹاں، گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم اور پیشے کے اعتبار سے وہ سافٹ وئیر انجینیئر ہیں، لیکن ان کا دل ہمیشہ اردو اور پنجابی ادب کی طرف رہا۔ انہوں نے اپنی فنی اور ادبی دلچسپی کو عملی شکل دیتے ہوئے متعدد شعری مجموعے تخلیق کیے جو قاری کو گہرے جذبات اور احساسات سے روشناس کراتے ہیں۔ ان کے ابتدائی مجموعے "چلو اداسی کے پار ج...
مکمل تعارف پڑھیں