کیا کسی سے بھلا شکایت ہو
جب ترے ہوتے بھی نہ راحت ہو
زندگی ایسے راس نہ آئی
زندگی جیسے تیری قربت ہو
آنے والے تو ایسے آ تے ہیں
زندگی جیسے خوبصورت ہو
تم حسیں ہو اگر تو واجب ہے
تم کو ہم سے ہو جب محبت ہو
غم جاناں سے مل رہی اجرت
غم جاناں میں اور برکت ہو
خود کشی دین میں حرام ہے یار
مرنے کی اور کوئی صورت ہو
ہاں میں وہ شخص ہوں جسے قلزؔم
کوئی ارماں نہ کوئی حسرت ہو
زبیر قلزم