زبیر قلزم

شاعر

تعارف شاعری

پڑھ کے دیکھو قرار ہے اردو

پڑھ کے دیکھو قرار ہے اردو
سن کے دیکھو خمار ہے اردو
لہجوں کا تو نکھار ہے اردو
پورے سولہ سنگھار ہے اردو
تم مری دوسری محبت ہو
میرا تو پہلا پیار ہے اردو
میر غالب ہیں یار اپنے
میر غالب کی یار ہے اردو
فارسی ' عربی ' سنسکرت
سب میں ہی حصہ دار ہے اردو
فیض ساگر جہاں تھے خوش تھی وہاں
اب یہاں اشک بار ہے اردو
آؤ کتابیں کھول کے دیکھیں
کس قدر بے قرار ہے اردو
آؤ قلزم کوئی غزل کہہ لیں
اس خزاں میں بہار ہے اردو

زبیر قلزم