صُبح کا سیل تھما، شام کی ندّی اُتری
اور پھر شب کی خُنک جھیل میں کشتی اُتری
یونہی کُھلنا تھا کہاں سحرِ شبستاں مجھ پر!
خواب پہنا تو مِری آنکھ سے پٹّی اُتری
مدتّوں بعد کسی یاد نے اخروٹ دھرے
ڈرتے ڈرتے شجرِ دل سے گُلہری اُتری
مَیں وہ تہ خانہ ہوں جو تُجھ سے بھرا رہتا تھا
پھر کسی روز اُداسی مِری سیڑھی اُتری
ان گنت شہروں سے گُزری تھی مِرے خواب کی ریل
جانے کس وقت، کہاں، کون سواری اُتری!
پاؤں اُٹھتے ہی نہ تھے بارِ پشیمانی سے
موچ آئی تو مِرے سر سے یہ گٹھڑی اُتری
اُس طرف بیلیں چڑھیں ہجر کی دیواروں پر
اور اِدھر پیڑ کی جڑ تک کوئی آری اُتری
ایک سا غم ہے مجھے اور مِرے آئینے کو
اُس کی صورت بھی نظر آتی ہے اُتری اُتری
ایسے عالم میں کوئی اور کہاں کام آیا!
نا اُمیدی تھی، سو اُمّید پہ پُوری اُتری
دفعتاً کُھل گئی دوشیزہء دُنیا مجھ پر
یک بہ یک بال کُھلے، ساتھ ہی ساڑھی اُتری
کیا کہوں! جِسم ہے تُو یا کوئی دریائے رواں!
تُجھ کو چُھوتے ہی مِرے ہاتھ سے مٹّی اُتری
مَیں نے بھر بھر کےپیے ضبط کے آنسو، شارق
تب کہیں جا کے مِرے حلق سے ہڈّی اُتری
سعید شارق
بہت پیاسا ہے پیڑ اور پابرہنہ چل رہا ہے
سفر کیا ختم ہو، ہمراہ صحرا چل رہا ہے!
کوئی نادیدہ کشتی رینگتی رہتی ہے دل میں
یہ مجھ سُوکھے کنویں میں کیسا دریا چل رہا ہے؟
اب اس انبوہ میں کیا راستہ دے پاؤں تجھ کو
نہ جانے اس گھڑی سینے میں کیا کیا چل رہا ہے!
مَیں اپنے آپ کا مقروض ہوتا جا رہا ہوں
اگرچہ دیکھنے میں گھر تو اچھّا چل رہا ہے
اُداسی میرا بازو پکڑے بیٹھی ہے مرے ساتھ
بھرے میلے میں اک ویران جُھولا چل رہا ہے
عجب خواہش ہے پھر تعمیر ہو جانے کی خواہش!
کہ اس کے پیچھے پیچھے میرا ملبہ چل رہا ہے
ذرا سا ہجر کا پتھر لگا تو آ گئے سب!
ہٹو، جاؤ! یہاں کوئی تماشا چل رہا ہے؟
یہ کیسا موڑ آ پہنچا ہے تیری رہ گزر میں!
مَیں تھک کے گر پڑا ہوں، میرا سایہ چل رہا ہے
سعید شارق
ورھیاں خود نوں آپے مل نہ پایا میں
گھور ھنیرے لبدھا ساں اک سایہ میں
ربا تیری بے پرواہی حکمت تیری کی آکھاں
میں کینج دا سی کینج دیاں وچ آیا میں
دل دا دارو بنندے رہنا دکھیاں دے
بالاں نوں جو پڑھیا پاٹ پڑھایا میں
گل پے جاندے اپنی فطرت چھڈدے نئیں
نیچاں نوں اے جد وی خوب رجھایا میں
اج ملدے نئیں یار تے کل میں لبھنا نئیں
جد مٹی وچ اک دن یار سمایا میں
کملا ساں اک میں یا ساری دنیا سی
روندے ھویاں جگ نوں خوب ھسایا میں
او کنڈے تے ہسدا مینوں تکدا سی
جنھوں ڈوبدے ڈوبدے پار کرایا میں
عشق سمندر ڈونگا دل دے اندر سی
تایوں اہدا بھید کتھے نہ پایا میں
کدھ تے بیٹھا کاگ سی تیرے آون دا
کھورے کس بھلیکھے یار اُڈایا میں
سدھراں دا اک میلہ لا یا فیر رضا
اکلاپے وچ بہہ کے شہر وسایا میں
سجاد رضا