وصی شاہ

زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)

27 November 2025

21سپیکرز
354لسنرز

سپیکرز

افتخار احمد کا پیش کردہ کلام

جان سے مار دے مجھے لیکن

جان سے مار دے مجھے لیکن چھوڑ جانے کا مجھ پر ظلم نہ کر

— وصی شاہ

مگر یہ طے ہے کہ میں اس کے غم میں رہتا ہوں

مگر یہ طے ہے کہ میں اس کے غم میں رہتا ہوں مِرے لیے وہ بھَلے بیقرار ہو کہ نہ ہو میں دُھوپ بن نہیں سکتا وصیؔ کسی کے لیے مِرے لیے کوئی اَبرِ بہار ہو کہ نہ ہو

— وصی شاہ

کبھی یوں بھی تو ہو

کبھی یوں بھی تو ہو کہ بادل برسے اور تیری یاد مجھے بھیگ جانے دے ساری کبھی یوں بھی تو ہو کہ ہم کھو جائیں اور دنیا ہمیں ڈھونڈتی رہ جائے کبھی یوں بھی تو ہو کہ میں تیری بانہوں میں سر رکھوں اور زندگی گزر جائے کبھی یوں بھی تو ہو کہ میں تیری پلکوں پہ بند آنکھوں کی دعائیں رکھ دوں

— وصی شاہ

گر پیادہ بھی کوئی جیت کے نکلا تو تِرا

گر پیادہ بھی کوئی جیت کے نکلا تو تِرا اور بازی میں کوئی شاہ بھی ہارا، میرا دل بھروسہ جو بہت کرنے لگا ہے اُس پر مجھ کو اک روز ڈبوئے گا، سہارا میرا جیتنے والے سبھی تیرے طرف دار ہوئے اور کھیل میں جو بھی کوئی ہارا، میرا

— وصی شاہ

یہ بھی ممکن ہے کسی روز نہ پہچانوں اُسے

یہ بھی ممکن ہے کسی روز نہ پہچانوں اُسے، وہ جو ہر بار نیا بھیس بدل لیتا ہے۔۔ بارہا مجھ سے کہا تھا میرے یاروں نے وصی، عشق دریا ہے جو بچوں کو نگل لیتا ہے۔

— وصی شاہ