گلشن شیرازی

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

لب لعل پہ مرتعش مرتعش سے

لب لعل پہ مرتعش مرتعش سے
یہ کچھ سمٹی سمٹی سی ہونٹوں کی لالی
یہ کچھ بہکی بہکی سی سفاک نظریں
یہ کچھ سہمی سہمی سی فرخندہ حالی
یہ کچھ الجھے الجھے پریشاں تخیل
یہ کچھ بھٹکی بھٹکی سی روشن خیالی
یہ کچھ روٹھے روٹھے سے جذبات الفت
نہ شوخی نہ عشوئے، نہ شیریں مقالی
مرے حسب وعدہ نہ آنے سے شائد
ہوئی حسرت و شوق کی پائمالی
نہ کر اب خدا را زیادہ پشیماں
کہ آخر ہوں اک شاعر لاابالی

کیفی اعظمی