سید جینٹلمین

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

جلووں سے مرے ہوش اڑانے میں لگے ہیں

جلووں سے مرے ہوش اڑانے میں لگے ہیں
وہ پھر مجھے دیوانہ بنانے میں لگے ہیں
مر مر کے کئے جاتے ہیں ہم یاد انہیں یاں
اور وہ ہمیں واں دل سے بھلانے میں لگے ہیں
وہ آئے کرے کون پذیرائی اب ان کی
ارماں تو یہاں دھوم مچانے میں لگے ہیں
پھر دشت طلب آج ہے بے باکی پہ مائل
وہ دامن ناز اپنا چھڑانے میں لگے ہیں
میں ہوں کہ مٹا جاتا ہوں ہر بات پہ ان کی
اور وہ ہیں کہ دل میرا دکھانے میں لگے ہیں
ساحرؔ جنہیں میں نے دیا محبوبی کا رتبہ
وہ نام و نشاں میرا مٹانے میں لگے ہیں

ساحر بھوپالی