ریبل

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

یہ جو محبتوں کی قسم کھا رہے ہیں آپ

یہ جو محبتوں کی قسم کھا رہے ہیں آپ
سچ پوچھیے تو عشق سے گھبرا رہے ہیں آپ
اک عمر جس کے ساتھ گزاری ہے آپ نے
حیرت ہے، اُس کو دیکھ کے شرما ریے ہیں آپ
جس کو عبور کرنا تقاضا ہے وقت کا
سر کو اُسی پہاڑ سے ٹکرا رہے ہیں آپ
جب مل گیا تھا جس کی تمنا تھی کل، حسرت
پھر کس کی آرزو میں جیے جا رہے ہیں آپ

عبدالرؤف صدیقی