مسٹر ایکس

مسٹر ایکس

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

کیوں صبا کی نہ ہو رفتار غلط

کیوں صبا کی نہ ہو رفتار غلط گل غلط غنچے غلط خار غلط ہم‌ نواؤں کی نہیں کوئی کمی بات کیجے سر بازار غلط وقت الٹ دے نہ بساط ہستی چال ہم چلتے ہیں ہر بار غلط دل کے سودے میں کوئی سود نہیں جنس ہے خام خریدار غلط ہر طرف آگ لگی ہے باقیؔ مشورہ دیتی ہے دیوار غلط

شاعر: باقی صدیقی — پیشکش: مسٹر ایکس

‹ کلام کی فہرست پر واپس