عطا ہم کو بھی اک حسیں جام ہو
عطا ہم کو بھی اک حسیں جام ہو
ترا بخت چمکے ترا نام ہو
تمہاری پریشان زلفوں کی خیر
ہمارا بھی سیدھا کوئی کام ہو
تمہارا ستم ہی تو ہے زندگی
تمہیں تو طبیعت کا آرام ہو
کسی کے خیالات کی صبح ہو
کسی کے خرابات کی شام ہو
عدمؔ سے بھی تھوڑا سا حسن سلوک
ستارہ جبیں ہو گل اندام ہو
عبدالحمیدعدم