کریسنٹ

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

یہ سینہ عشق سے محروم درد و داغ نہیں

یہ سینہ عشق سے محروم درد و داغ نہیں
ہزار شکر کہ یہ ملک بے چراغ نہیں
مت اختلاط کر اے نو بہار اب ہم سے
چمن کے ہونے کا اس خاک کو دماغ نہیں
یہ بلبلوں کا صبا مشہد مقدس ہے
قدم سنبھال کے رکھیو ترا یہ باغ نہیں
خدا کرے کہ یہ روشن رہے قیامت تک
چراغ گور ہے مستوں کا یہ ایاغ نہیں
گلی میں یار کی دل بھول جا پڑا تھا یقیںؔ
پھر ان دنوں سے دوانے کا کچھ سراغ نہیں

انعام اللہ خاں یقین