افتخار احمد

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

حریت کو آج پھر ہے ابن حیدر کی تلاش

حریت کو آج پھر ہے ابن حیدر کی تلاش
وقت کو پھر ہے کروڑوں میں بہتر کی تلاش
زندگی کو پھر ہے اک جانباز رہبر کی تلاش
پھر جوانی کھونے کو ہے وہ نشان حریت
پھر ہوئی ہے دوش عباس دلاور کی تلاش
پھر حمیت اٹھی ہے پھر ہے عزت گرم کار
پھر ہوئی ہے زندگی کو جوش اکبر کی تلاش
دیکھنا کیفی نشاں حریت لہرائے گا
جب جہاں کو عزم شیر کربلا مل جائے گا

کیفی اعظمی