افتخار احمد — مقرر کی تصویر

جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں — آواز: افتخار احمد | شاعر: شکیل بدیوانی

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں

جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں
زہر پی کر دوا سے ڈرتے ہیں
زاہدوں کو کسی کا خوف نہیں
صرف کالی گھٹا سے ڈرتے ہیں
آپ جو کچھ کہیں ہمیں منظور
نیک بندے خدا سے ڈرتے ہیں
دشمنوں کو ستم کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں
عزم و ہمت کے باوجود شکیلؔ
عشق کی ابتدا سے ڈرتے ہیں

شاعر:

آواز:

Jeene Wale Qaza Se Darte Hain

Jeene wale qaza se darte hain
Zahar pee kar dawa se darte hain
Zahidon ko kisi ka khauf nahin
Sirf kali ghata se darte hain
Aap jo kuch kahin hamein manzur
Nek bande Khuda se darte hain
Dushmanon ko sitam ka khauf nahin
Doston ki wafa se darte hain
Azm o himmat ke bawajud Shakeel
Ishq ki ibtida se darte hain