افتخار احمد — مقرر کی تصویر

یوں ہی ٹھہری کہ ابھی جائیے گا — آواز: افتخار احمد | شاعر: خواجہ میر درد

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

یوں ہی ٹھہری کہ ابھی جائیے گا

یوں ہی ٹھہری کہ ابھی جائیے گا
بات جو ہو گی، سو فرمائیے گا
میں جو پوچھا، کبھو آؤ گے؟ کہا
جی میں آ جائے گی، تو آئیے گا
میں خُدا جانے یہ کیا دیکھوں ہوں
آپ کچھ جی میں نہ بھرمائیے گا
میری ہونے سے عبث رُکتے ہو
پھر اکیلے بھی تو گھبرائیے گا
کہیں ہم کو بھی، بھلا لوگوں میں
پھرتے چلتے نظر آئیے گا
درد! ہم اس کو تو سمجھائیں گے پر
اپنے تئیں آپ بھی سمجھائیے گا

شاعر:

آواز:

YooN hi thehri ke abhi jaaiye ga

YooN hi thehri ke abhi jaaiye ga
Baat jo hogi, so farmaaiye ga
MaiN jo poochha, kabhi aao ge? Kaha
Jee meiN aa jaayegi, to aaiye ga
MaiN Khuda jaane yeh kya dekhooN hooN
Aap kuch jee meiN na bharmaaiye ga
Meri hone se abas rukte ho
Phir akele bhi to ghabraaiye ga
KahiN hum ko bhi, bhala logoN meiN
Phirte chalte nazar aaiye ga
Dard! hum us ko to samjhaayeN ge par
Apne taiN aap bhi samjhaaiye ga