ملک

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

نہ جاؤ گھر ابھی تو رات ہے بادل بھی کالے ہیں

نہ جاؤ گھر ابھی تو رات ہے بادل بھی کالے ہیں
اذاں سمجھے ہو تم جس کو کسی بےکس کے نالے ہیں
تم اپنے ظلم کا محشر میں کر لو ان سے اندازہ
یہ جتنے ہیں خدا کے سامنے فریاد والے ہیں
قمرؔ تسبیح پڑھتے جا رہے ہیں سوئے مے خانہ
کوئی دیکھے تو یہ سمجھے بڑے اللہ والے ہیں

قمرجلالوی