راجا اکرام قمر

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

میٹھی نرم سجیلی دھوپ

میٹھی نرم سجیلی دھوپ
ساحل کی چمکیلی دھوپ
کب تک مایوں بیٹھے گی
ساون کی شرمیلی دھوپ
گھٹنوں گھٹنوں دریا کھیت
ڈالی ڈالی گیلی دھوپ
شوخ پہاڑی دوشیزہ
چنچل تیز نکیلی دھوپ
پھولوں پھولوں اترے گی
اودی نیلی پیلی دھوپ
کونپل کونپل پھوٹے گی
کومل سرخ رسیلی دھوپ
بستی کی ویران فضا
اور سیلاب کی سیلی دھوپ
پانی لاش وبا انسان
بھوکی اور زہریلی دھوپ

عشرت آفریں