نایاب

مقرر / سپیکر

تعارف انتخابِ کلام

اے وطن کے سجیلے جوانو

اے وطن کے سجیلے جوانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
سرفروشی ہے ایماں تمہارا
جرأتوں کے پرستار تم ہو
جو حفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فلک بوس دیوار تم ہو
اے شجاعت کے زندہ نشانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریں
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں
قوم کے اے جری پاسبانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے
ان میں شامل ہے آواز میری
اڑ کے پہنچو گے تم جس افق پر
ساتھ جائے گی آواز میری
چاند تاروں کے اے راز دانو
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں

جمیل الدین عالی