کبھی شام ڈھلے تو میرے دل میں آ جانا
کبھی شام ڈھلے تو میرے دل میں آ جانا
کبھی چاند کھلے تو میرے دل میں آ جانا
مگر آنا اس طرح تم کہ یہاں سے پھر نہ جانا
تو نہیں ہے مگر پھر بھی تو ساتھ ہے
بات ہو کوئی بھی تیری ہی بات ہے
تو ہی میرے اندر ہے تو ہی میرے باہر ہے
جب سے تجھ کو جانا ہے میں نے اپنا مانا ہے
مگر آنا اس طرح تم کہ یہاں سے پھر نہ جانا
رات دن کی میری دل کشی تم سے ہے
زندگی کی قسم زندگی تم سے ہے
تم ہی میری آنکھیں ہو سونی تنہا راہوں میں
چاہے جتنی دوری ہو تم ہو میری بانہوں میں
مگر آنا اس طرح تم کہ یہاں سے پھر نہ جانا
ندا فاضلی