عابد تمیمی کو بلاشبہ پنجابی شاعری کا غالب کہا جاسکتا ہے انکی پنجابی شاعری میں کمال لفظوں کا چناو اور انسانی عقل کو حیرت میں گم کرنے والا طلسم باخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
عابد حسین تمیمی 1955 میں چنیوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے ۔میٹرک تعلیم چنیوٹ میں حاصل کی۔انکے استاد محترم کا نام خضر تمیمی تھا جو کہ علامہ اقبالؒ کے شاگرد تھے۔ عابد نے باقاعدہ شاعری کا آغاز 1974 میں کیا۔ عابد تمیمی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بینک میں ملازم بھی تھے۔ عابد تمیمی واحد پنجابی شاعر جنکی شاعری نہ صرف پنجابی علاقوں بلکہ پورے ملک میں پسند کی جاتی ہے۔