علامہ اقبال — شاعر کی تصویر

کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازی — علامہ اقبال

شاعر

تعارف شاعری

کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازی

کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازی
گستاخ ہے کرتا ہے فطرت کی حنا بندی
خاکی ہے مگر اس کے انداز ہیں افلاکی
رومی ہے نہ شامی ہے کاشی نہ سمرقندی
سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نے
آدم کو سکھاتا ہے آداب خداوندی

Ki Haq se farishton ne Iqbal ki ghammazi

Ki Haq se farishton ne Iqbal ki ghammazi
Gustakh hai karta hai fitrat ki hina-bandi
Khaki hai magar us ke andaaz hain aflaki
Rumi hai na Shami hai Kashi na Samarqandi
Sikhlaayi farishton ko Adam ki tadap us ne
Adam ko sikhata hai aadab-e-Khudaawandi

شاعر کے بارے میں

علامہ اقبال

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم بھی انہی کے شہر میں ہوئی اور بعد میں انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام