امیتاپرسورام

امیتاپرسورام

شاعر — Ameeta Parso Ram

تعارف شاعری

تعارف

میری تلاش مجھے لے چلی ہے ماضی میں
تمہیں بتاؤ میں خود کو کہاں تلاش کروں

پگھل پگھل کے صدا امتحاں کی آتش میں
وجود ڈھل گیا میرا عجیب سانچوں میں

وہ اک وجود جو رشتوں میں کھو گیا ہے کہیں
اسی وجود کو پھر سے کہاں تلاش کروں

تراشنا ہے نیا اک مجسمہ یا پھر
میں اپنے گمشدہ حصوں کو پھر تلاش کروں

تمہیں بتاؤ میں خود کو کہاں تلاش کروں
سوال یہ ہے کہ تم سے ہی کیوں مخاطب ہوں

چلو بتاؤں تمہیں کم سے کیوں سوال کیا
تمہیں پہ آ کے رکا تھا محبتوں کا سفر

تمہیں ہو آخری پہچان میرے ہونے کی
تو کیوں نہ تم سے شروع ہو یہ واپسی کا سفر

تمہارے پیار کے بدلے جو پیار تم کو دیا
میری وفاؤں نے جو اختیار تم کو دیا

وہ اختیار جو تم نے قفس میں ڈھال دیا
اسی قفس سے رہائی ہے ابتدا میری

تمہارے نام کیا تھا جو عمر کا حصہ
یہ التجا ہے مری آج مجھ کو لوٹا دو

بڑا کٹھن ہے میری جاں یہ واپسی کا سفر
رہائی دے کے مجھے آج مجھ سے ملوا دو