باقی صدیقی — شاعر کی تصویر

تیرے افسانے سناتے ہیں مجھے — باقی صدیقی

شاعر

تعارف شاعری

تیرے افسانے سناتے ہیں مجھے

تیرے افسانے سناتے ہیں مجھے
لوگ اب بھولتے جاتے ہیں مجھے
قمقمے تھے بزمِ طرب کے جاگے
رنگ کیا کیا نظر آتے ہیں مجھے
میں کسی بات کا پردہ ہوں کہ لوگ
تیری محفل سے اُٹھاتے ہیں مجھے
زخم آئینہ بنے جاتے ہیں
حادثے سامنے لاتے ہیں مجھے
نیند بھی ایک ادا ہے تیری
رات بھر خواب جگاتے ہیں مجھے
تیرے کوچے سے گزرنے والے
کتنے اونچے نظر آتے ہیں مجھے
ان کے بگڑے ہوئے تیور باقی
زیست کی یاد دلاتے ہیں مجھے

Tere afsane sunate hain mujhe

Tere afsane sunate hain mujhe
Log ab bhoolte jaate hain mujhe
Qumqume the bazm-e-tarab ke jaage
Rang kya kya nazar aate hain mujhe
Main kisi baat ka parda hoon ke log
Teri mehfil se uthate hain mujhe
Zakhm aaina bane jaate hain
Haadse saamne laate hain mujhe
Neend bhi ek ada hai teri
Raat bhar khwab jagaate hain mujhe
Tere kooche se guzarne wale
Kitne oonche nazar aate hain mujhe
In ke bigde hue tewar baaqi
Zeest ki yaad dilate hain mujhe

شاعر کے بارے میں

باقی صدیقی

ِباقی صدیقی اردو اور پوٹھوہاری ادب کے اُن ممتاز شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے سادگی، خلوص اور انسانی احساسات کو اپنی شاعری کا محور بنایا۔ ان کا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام