فہمی بدایونی

شاعر

تعارف شاعری

تعارف

اصل نام زماں شیر خان عرف پتن خان ہے۔ ان کی پیدائش 4 جنوری 1952 کو قصبہ بسولی ضلع بدایوں میں ہوئی۔ اردو ادب میں وہ "فہمی بدایونی" کے نام سے مشہور ہیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد زندگی کی ضرورتوں نے کم عمری میں ہی لیکھ پال کی ملازمت کرنے پہ مجبور کر دیا۔ کچھ عرصے بعد جب یہ ملازمت نہ رہی تو ریاضی اور سائنس کی کوچنگ کرنے لگے جو آج بھی جاری ہے۔ فہمی صاحب کی شاعری میں جدیدیت، سنجیدہ فکر و خیال اور نئے نئے  زاویے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ نئی طرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے اشعار سیدھے دل میں ایسے اترتے ہیں کہ پڑھنے والا تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ان میں درد بھی ہے تڑپ بھی اور طلب بھی ہے۔ انہوں نے جو بھی خیال شاعری کے حوالے سے پیش کیے وہ سچے نظر آتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پسند کئے