فہمیدہ ریاض — شاعر کی تصویر

کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے — فہمیدہ ریاض

شاعر

تعارف شاعری

کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے

کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے
وہ تم کو خوف دلائیں گے
جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے
اس راہ میں رہزن ہیں اتنے
کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے
کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے
پر تم جس لمحے میں زندہ ہو
یہ لمحہ تم سے زندہ ہے

یہ وقت نہیں پھر آئے گا
تم اپنی کرنی کر گزرو

جو ہوگا دیکھا جائے گا

Kuch log tumhein samjhaenge

Kuch log tumhein samjhaenge
Wo tum ko khauf dilaenge
Jo hai wo bhi kho sakta hai
Is raah mein rahzan hain itne
Kuch aur yahan ho sakta hai
Kuch aur to aksar hota hai
Par tum jis lamhe mein zinda ho
Ye lamha tum se zinda hai

Ye waqt nahin phir aayega
Tum apni karni kar guzro

Jo hoga dekha jaayega

شاعر کے بارے میں

فہمیدہ ریاض

فہمیدہ ریاض اردو ادب کی اُن منفرد، جری اور اثر انگیز آوازوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے شاعری کو محض جمالیاتی اظہار کے بجائے فکری، سماجی اور سیاسی م...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام