محمد علوی

محمد علوی

شاعر — Muhammad Alvi

تعارف شاعری

ہر چند جاگتے ہیں پہ سوئے ہوئے سے ہیں

ہر چند جاگتے ہیں پہ سوئے ہوئے سے ہیں سب اپنے اپنے خوابوں میں کھوئے ہوئے سے ہیں میں شام کے حصار میں جکڑا ہوا سا ہوں منظر مرے لہو میں ڈبوئے ہوئے سے ہیں محسوس ہو رہا ہے یہ پھولوں کو دیکھ کر جیسے تمام رات کے روئے ہوئے سے ہیں اک ڈور ہی ہے دن کی مہینوں کی سال کی اس میں کہیں پہ ہم بھی پروئے ہوئے سے ہیں علویؔ یہ معجزہ ہے دسمبر کی دھوپ کا سارے مکان شہر کے دھوئے ہوئے سے ہیں

— محمد علوی

English rendering

Har chand jāgte hain pe soye hue se hi hain Sab apne apne khwābon mein khoye hue se hi hain Maiñ shām ke hisār mein jakḍā huā sa huñ Manzar mere lahu mein ḍuboye hue se hi hain Mahsoos ho rahā hai yeh phoolon ko dekh kar Jaise tamām rāt ke roye hue se hi hain Ik ḍor hi hai din kī mahīnon kī saal kī Is mein kahīñ pe hum bhi proye hue se hi hain Alwi yeh mojza hai December kī dhoop ka Sāre makān shahr ke dhoye hue se hi hain

‹ کلام کی فہرست پر واپس