دعا تو جانے کون سی تھی
ذہن میں نہیں
بس اتنا یاد ہے
کہ دو ہتھیلیاں ملی ہوئی تھی
جن میں ایک میری تھی اور ایک تمہاری
پروین شاکر
Dua to jaane kaun si thi
Zehn mein nahin
Bas itna yaad hai
Ke do hatheliyan mili hui thi
Jin mein ek meri thi aur ek tumhari
پروین شاکر اردو کی جدید ترین اور مقبول ترین شاعرات میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے نسائی حسّیت، جذبات کی لطافت اور اظہار کی شگفتگی کو نئی جہت عطا کی۔ 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک وہ ہمیشہ نمایاں رہیں اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تدریس سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور بعد ازاں سو...
مکمل تعارف پڑھیں