تمہارا کہنا ہے
تم مجھے بے پناہ شدت سے چاہتے ہو
تمہاری چاہت
وصال کی آخری حدوں تک
مرے___ فقط میرے نام ہوگی
مجھے یقیں ہے ___ مجھے یقیں ہے
مگر قسم کھانے والے لڑکے!
تمہاری آنکھوں میں ایک تِل ہے
پروین شاکر
Tumhara kehna hai
Tum mujhe be-panah shiddat se chahte ho
Tumhari chahat
Visal ki aakhiri haddon tak
Mere___ faqat mere naam hogi
Mujhe yaqeen hai ___ mujhe yaqeen hai
Magar qasam khane wale ladke!
Tumhari aankhon mein ek til hai
پروین شاکر اردو کی جدید ترین اور مقبول ترین شاعرات میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے نسائی حسّیت، جذبات کی لطافت اور اظہار کی شگفتگی کو نئی جہت عطا کی۔ 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک وہ ہمیشہ نمایاں رہیں اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تدریس سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور بعد ازاں سو...
مکمل تعارف پڑھیں