پیرزادہ قاسم — شاعر کی تصویر

خزاں پھر آ گئی کیا — پیرزادہ قاسم

شاعر

تعارف شاعری

خزاں پھر آ گئی کیا

خزاں کی ابتدا سے انتہا تک
سارا موسم ہی خزاں ہے
گزرتے جا رہے ہیں جتنے لمحے سب خزاں ہیں
مگر وہ نیم جاں پتہ
جسے پہلی ہی پروائی کے پہلے سرد جھونکے نے
سمیٹا ہے
نئے اک ٹوٹتے پتے سے سرگوشی میں کہتا ہے
خزاں تو جا چکی تھی

Khizan phir aa gayi kya

Khizan ki ibtida se inteha tak
Saara mausam hi khizan hai
Guzarte ja rahe hain jitne lamhe sab khizan hain
Magar woh neem-jaan patta
Jise pehli hi parwaai ke pehle sard jhonke ne
Sameeta hai
Naye ek toot-te patte se sargoshi mein kehta hai
Khizan to ja chuki thi

شاعر کے بارے میں

پیرزادہ قاسم

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی اردو ادب کے ممتاز شاعر، دانشور، ماہرِ تعلیم اور سائنس دان ہیں جنہوں نے ادب اور علم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی، بعد ازاں جامعہ کراچی سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی اور برطانیہ کی نیو ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام