وقت رخصت وہ چپ تھی
بس ہاتھوں میں گلدستہ تھا
جس میں تین ہی پھول تھے لیکن
ہر اک باتیں کرتا تھا
دو اس کی آنکھوں جیسے تھے
ایک مرے دل جیسا تھا
پیرزادہ قاسم
Waqt-e-rukhsat wo chup thi
Bas haathon mein guldasta tha
Jis mein teen hi phool the lekin
Har ek baatein karta tha
Do us ki aankhon jaise the
Ek mere dil jaisa tha
پیرزادہ قاسم رضا صدیقی اردو ادب کے ممتاز شاعر، دانشور، ماہرِ تعلیم اور سائنس دان ہیں جنہوں نے ادب اور علم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی، بعد ازاں جامعہ کراچی سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی اور برطانیہ کی نیو ...
مکمل تعارف پڑھیں