رحمان فارس

شاعر

تعارف شاعری

تعارف

رحمان فارس روزگار کے اعتبار سے سول سروس آف پاکستان سے مُنسلک ہیں۔ آج کل ایڈیشینل کمشنر ان لینڈ ریوینیو اسلام آباد تعینات ہیں۔ شاعری کا اولین مجموعہ "عشق بخیر" کے نام سے اشاعت پذیر ہے۔ مُشاعروں کے حوالے سے دُنیا بھر میں مدعو کیے جاتے ہیں۔ ابھی تک امریکہ، یورپ کے متعدد ممالک، مشرقِ وُسطٰی کے بیشتر ممالک، ہندوستان، بنگلہ دیش، چین، تُرکی اور آسٹریلیا کے مشاعروں میں اپنا کلام پیش کرکے سامعین و حاضرین کی کثیر تعداد سے دادِ سُخن وصول کرچکے ہیں۔ امریکہ کے حالیہ ادبی دورے کا سفرنامہ زیرِ طبع ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ادبی پروگرامز کے اینکرپرسن ہیں۔ موقر انگریزی جرائد میں متعدد کالمز لکھ چُکے ہیں۔