بس اب آپ تشریف لے جائیے
جو گزرے گی مجھ پر گزر جائے گی
طبیعت کو ہوگا قلق چند روز
ٹھہرتے ٹھہرتے ٹھہر جائے گی
رند لکھنوی
Bas ab aap tashreef le jaaiye
Jo guzregi mujh par guzar jaayegi
Tabeeyat ko hoga qalaq chand roz
Thehrte thehrte thehar jaayegi
رند لکھنوی اردو کے کلاسیکی دبستانِ لکھنؤ کے ممتاز شاعر تھے جن کا اصل نام نواب سید محمد خاں تھا۔ وہ 1797ء میں فیض آباد، اودھ کے ایک معزز اور نوابی خانوادے میں پیدا ہوئے اور نواب بہو بیگم کی سرپرستی میں پرورش پائی، جس نے ان کی شخصیت میں شائستگی، نفاست اور تہذیبی رکھ رکھاؤ پیدا کیا۔ آسودہ ماحول اور رئیسانہ تربیت نے ان کے مزاج کو جمالیاتی ذوق، خوش س...
مکمل تعارف پڑھیں