سعید شارق — شاعر کی تصویر

پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سے — سعید شارق

شاعر

تعارف شاعری

پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سے

پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سے
کیا بھرے گا ترا خلا مجھ سے!
ہاتھ اُٹھائے تھے بے دلی سے کیوں؟
لوٹتے ہی لڑی دُعا مجھ سے
آہ بھرتے ہوئے لرزتا ہوں
بُجھ نہ جائے کہِیں دِیا مجھ سے!
آج آنے میں دیر کیوں کر دی؟
کوئی ہوتا تو پُوچھتا مجھ سے
ایک مَیں تھا، جو صِرف میرا تھا
اُس نے مُجھ کو بھی لے لِیا مُجھ سے

Pur nahin hai meri jagah mujh se

Pur nahin hai meri jagah mujh se
Kya bhare ga tera khala mujh se!
Haath uthaye the be-dili se kyun?
Lootte hi ladi dua mujh se
Aah bharte hue larazta hoon
Bujh na jaaye kaheen diya mujh se!
Aaj aane mein der kyun kar di?
Koi hota to poochhta mujh se
Ek main tha, jo sirf mera tha
Us ne mujh ko bhi le liya mujh se

شاعر کے بارے میں

سعید شارق

نوجوان شاعر سعید شارق کا اصل نام محمد اجمل سعید ہے۔ وہ 03 جون 1993ء کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے بی ایس انجینئرنگ ٹیکنالوجی ( مکینیکل) می...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام