صُبح سے کٹنا پڑے گا شام تک
جانے مَیں رہ جاؤں کتنا! شام تک
ناؤ دھنس جاتی ہے دِل کی ریت میں
سُوکھ جاتا ہے یہ دریا شام تک
مَیں نے سب کِرنیں دِیوں میں بانٹ دِیں
ورنہ کاسہ بھر چُکا تھا شام تک
پھر کوئی شب، مجھ کو لینے آ گئی
اور اپنے پاس رکھّا شام تک
شام سے پہلے چلا جائے گا وہ
ختم ہو جائے گی دُنیا شام تک
سعید شارق
Subah se kaṭna paṛega shaam tak
Jaane maiñ reh jaaooñ kitna! shaam tak
Naao dhañs jaati hai dil ki rait mein
Sookh jaata hai yeh darya shaam tak
Maiñ ne sab kirneñ diyoñ mein baañṭ diñ
Warna kaasa bhar chuka tha shaam tak
Phir koi shab, mujh ko lene aa gayi
Aur apne paas rakhkha shaam tak
Shaam se pehle chala jaaye ga woh
Khatm ho jaaye gi dunya shaam tak
نوجوان شاعر سعید شارق کا اصل نام محمد اجمل سعید ہے۔ وہ 03 جون 1993ء کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے بی ایس انجینئرنگ ٹیکنالوجی ( مکینیکل) میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے اردو ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ مزید برآں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے اِن دنوں نمل یونی ورسٹی اسلام آباد میں ایم فل اردو کے طالب علم ہیں۔ سعید شارق...
مکمل تعارف پڑھیں