زہرا نگاہ — شاعر کی تصویر

جو دل نے کہی لب پہ کہاں آئی ہے دیکھو — زہرا نگاہ

شاعر

تعارف شاعری

جو دل نے کہی لب پہ کہاں آئی ہے دیکھو

جو دل نے کہی لب پہ کہاں آئی ہے دیکھو
اب محفل یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو
پھولوں سے ہوا بھی کبھی گھبرائی ہے دیکھو
غنچوں سے بھی شبنم کبھی کترائی ہے دیکھو
اب ذوق طلب وجہ جنوں ٹھیر گیا ہے
اور عرض وفا باعث رسوائی ہے دیکھو
غم اپنے ہی اشکوں کا خریدار ہوا ہے
دل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو

Jo dil ne kahi lab pe kahan aayi hai dekho

Jo dil ne kahi lab pe kahan aayi hai dekho
Ab mehfil-e-yaaran mein bhi tanhaai hai dekho
Phoolon se hawa bhi kabhi ghabraai hai dekho
Ghunchon se bhi shabnam kabhi katraai hai dekho
Ab zauq-e-talab wajh-e-junoon thahar gaya hai
Aur arz-e-wafa baais-e-ruswaai hai dekho
Gham apne hi ashkon ka khareedar hua hai
Dil apni hi haalat ka tamashai hai dekho

شاعر کے بارے میں

زہرا نگاہ

زہرا نگاہ اردو کی ممتاز اور باوقار شاعرہ ہیں۔ ان کا اصل نام فاطمہ زہرہ ہے اور وہ 14 مئی 1936ء کو حیدرآباد دکن (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادب...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام