ثنا سوئٹ

ثنا سوئٹ

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

ملے تھے خوف سے، بچھڑے ہیں اعتماد کے ساتھ​

ملے تھے خوف سے، بچھڑے ہیں اعتماد کے ساتھ​ گزار دیں گے اِسی خوشگوار یاد کے ساتھ​ ​یہ ذوق و شوق فقط لُطفِ داستاں تک ہے​ سفر پہ کوئی نہ جائے گا سِندباد کے ساتھ​ ​زمانہ جتنا بکھیرے، سنوَرتا جاؤں گا​ ازل سے میرا تعلق ہے خاک و باد کے ساتھ​ ​اُسے یہ ناز، بالآخر فریب کھا ہی گیا​ مجھے یہ زعم کہ ڈُوبا ہوں اعتماد کے ساتھ​ ​بڑھا گیا مرے اشعار کی دلآویزی​ تھا لُطفِ ناز بھی شامل کِسی کی داد کے ساتھ​ ​گزر رہی ہے کچھ اِس طرح زندگی محسن​ سفر میں جیسے رہے کوئی گردباد کے ساتھ​

شاعر: محسن بھوپالی — پیشکش: ثنا سوئٹ

‹ کلام کی فہرست پر واپس