ثنا سوئٹ

ثنا سوئٹ

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیں

یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیں اک تماشہ ہے اور کچھ بھی نہیں​ اک تری آرزو سے ہے آباد ورنہ اس دل میں اور کچھ بھی نہیں​ عشق رسم و رواج کیا جانے یہ طریقے یہ طور کچھ بھی نہیں​ وہ ہمارے ہم ان کے ہو جائیں بات اتنی ہے اور کچھ بھی نہیں​ جلنے والوں کو صرف جلنا ہے ان کی قسمت میں اور کچھ بھی نہیں​ اے نصیر انتظار کا عالم اک قیامت ہے اور کچھ بھی نہیں​

شاعر: پیر نصیرالدین — پیشکش: ثنا سوئٹ

‹ کلام کی فہرست پر واپس