نور مائیر

نور مائیر

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

ایک لڑکی سی

سنگ دل رواجوں کی یہ عمارت کہنہ اپنے آپ پر نادم اپنے بوجھ سے لرزاں جس کا ذرہ ذرہ ہے خود شکستگی ساماں سب خمیدہ دیواریں سب جھکی ہوئی گڑیاں سنگ دل رواجوں کے خستہ حال زنداں میں اک صدائے مستانہ ایک رقص رندانہ یہ عمارت کہنہ ٹوٹ بھی تو سکتی ہے یہ اسیر شہزادی چھوٹ بھی تو سکتی ہے

شاعر: فہمیدہ ریاض — پیشکش: نور مائیر

‹ کلام کی فہرست پر واپس