زین شکیل

زین شکیل

مقرر — ایکس پروفائل

تعارف کلام

جو کبھی بھی نہیں رہا ناراض

جو کبھی بھی نہیں رہا ناراض ! آج وہ بھی مجھے لگا ناراض ! سارے عالم میں بانٹ کر خوشیاں ! وہ مجھے کرنے آ گیا ! ناراض ! میں نے پوچھا کہ 'نیند' کیسی ہے ؟ اُس نے ہولے سے کہہ دیا ! 'ناراض ! وہ خدا تو نہیں کہ نفل پڑھوں ! میں نے اک شخص کر دیا ناراض ! ایک مَنَّت تھی ! بجھ گئی آخر ! اب ہے درگاہ سے دیا ناراض ! میں غبارِ نجف ہوں ! اے دنیا ! دھیان کر ! میں اگر ہوا ناراض ! مجھ سے حضرت علیؑ نے پوچھنا ہے ! زین ! کس نے تجھے کیا ناراض ؟

شاعر: زین شکیل — پیشکش: زین شکیل

‹ کلام کی فہرست پر واپس