جو تمہارے لب جاں بخش کا شیدا ہوگا
اٹھ بھی جائے گا جہاں سے تو مسیحا ہوگا
وہ تو موسیٰ ہوا جو طالب دیدار ہوا
پھر وہ کیا ہوگا کہ جس نے تمہیں دیکھا ہوگا
قیس کا ذکر مرے شان جنوں کے آگے
اگلے وقتوں کا کوئی بادیہ پیما ہوگا
آرزو ہے مجھے اک شخص سے ملنے کی بہت
نام کیا لوں کوئی اللہ کا بندا ہوگا
لعل لب کا ترے بوسہ تو میں لیتا ہوں مگر
ڈر یہ ہے خون جگر بعد میں پینا ہوگا
Jo tumhare lab-e-jaan-bakhsh ka shaida hoga
Uth bhi jayega jahan se to Maseeha hoga
Woh to Moosa hua jo taalib-e-deedaar hua
Phir woh kya hoga ke jis ne tumhein dekha hoga
Qais ka zikr mere shaan-e-junoon ke aage
Agle waqton ka koi baadiya-paima hoga
Aarzoo hai mujhe ek shakhs se milne ki bohat
Naam kya loon koi Allah ka banda hoga
Laal-e-lab ka tere bosa to main leta hoon magar
Dar yeh hai khoon-e-jigar baad mein peena hoga
سید اکبر حسین الہ ابادی 16 نومبر 1846ء کو ضلع الہ اباد کے قصبہ بارہ میں پیدا ہوئے۔والد تفضل حسین نائب تحصیلدار تھے۔ اکبر کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہو...
مکمل تعارف پڑھیں