باصر سلطان کاظمی — شاعر کی تصویر

دشمنی جس کی دوستی جیسی — باصر سلطان کاظمی

شاعر

تعارف شاعری

دشمنی جس کی دوستی جیسی

پھر ہمیں جستجو ہوئی اُس کی
دشمنی جس کی دوستی جیسی
سامنے اُس کی سَرد مہری کے
کیا ہمارے مزاج کی گرمی
چھیڑنا چاہتے ہو دُکھتی رگ
بات ہو جائے گی بہت لمبی
ابھی تو صبح کا اُجالا تھا
ہو گئی شام کس قدر جلدی
تِیر تو بعد میں چلا باصرِؔ
تم نے پہلے ہی جان دے ڈالی

Dushmani jis ki dosti jaisi

Phir hamein justuju hui us ki
Dushmani jis ki dosti jaisi
Samne us ki sard-mehri ke
Kya hamare mizaj ki garmi
Chhedna chahte ho dukhti rag
Baat ho jaegi bahut lambi
Abhi to subh ka ujala tha
Ho gayi sham kis qadar jaldi
Teer to baad mein chala Basir
Tum ne pehle hi jaan de daali

شاعر کے بارے میں

باصر سلطان کاظمی

ِباصر سلطان کاظمی اردو کے ممتاز اور معتبر شاعر، ڈرامہ نگار اور ادیب ہیں، جنہیں برطانوی-پاکستانی ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ آپ معروف اردو شا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام