باصر سلطان کاظمی — شاعر کی تصویر

کتنا کام کریں گے — باصر سلطان کاظمی

شاعر

تعارف شاعری

کتنا کام کریں گے

کتنا کام کریں گے
اب آرام کریں گے
تیرے دیے ہوئے دکھ
تیرے نام کریں گے
اہل درد ہی آخر
خوشیاں عام کریں گے
نوکری چھوڑ کے باصرؔ
اپنا کام کریں گے

Kitna kaam karenge

Kitna kaam karenge
Ab araam karenge
Tere diye hue dukh
Tere naam karenge
Ehl-e-dard hi aakhir
Khushiyan aam karenge
Naukri chhod ke Basir
Apna kaam karenge

شاعر کے بارے میں

باصر سلطان کاظمی

ِباصر سلطان کاظمی اردو کے ممتاز اور معتبر شاعر، ڈرامہ نگار اور ادیب ہیں، جنہیں برطانوی-پاکستانی ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ آپ معروف اردو شاعر ناصر کاظمی کے فرزند ہیں اور اسی عظیم ادبی روایت کے امین و وارث سمجھے جاتے ہیں۔ باصر سلطان کاظمی کی پیدائش 4 اگست1953 کو پاکستان میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور بعد ازاں گورنمنٹ کال...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام