وہ دیکھنے مجھے آنا تو چاہتا ہوگا
مگر زمانے کی باتوں سے ڈر گیا ہوگا
اسے تھا شوق بہت مجھ کو اچھا رکھنے کا
یہ شوق اوروں کو شاید برا لگا ہوگا
کبھی نہ حد ادب سے بڑھے تھے دیدہ و دل
وہ مجھ سے کس لیے کسی بات پر خفا ہوگا
مجھے گمان ہے یہ بھی یقین کی حد تک
کسی سے بھی نہ وہ میری طرح ملا ہوگا
کبھی کبھی تو ستاروں کی چھاؤں میں وہ بھی
مرے خیال میں کچھ دیر جاگتا ہوگا
وہ اس کا سادہ و معصوم والہانہ پن
کسی بھی جگ میں کوئی دیوتا بھی کیا ہوگا
نہیں وہ آیا تو جالبؔ گلہ نہ کر اس کا
نہ جانے کیا اسے درپیش مسئلہ ہوگا
Woh dekhne mujhe aana to chahta hoga
Magar zamane ki baaton se dar gaya hoga
Use tha shauq bahut mujh ko achha rakhne ka
Yeh shauq auro'n ko shayad bura laga hoga
Kabhi na hadd-e-adab se baRhe the deeda-o-dil
Woh mujh se kis liye kisi baat par khafa hoga
Mujhe gumaan hai yeh bhi yaqeen ki hadd tak
Kisi se bhi na woh meri tarah mila hoga
Kabhi kabhi to sitaron ki chhaon mein woh bhi
Mere khayal mein kuch der jaagta hoga
Woh us ka saada-o-masoom walihana pan
Kisi bhi jag mein koi devta bhi kya hoga
Nahin woh aaya to Jalib gila na kar us ka
Na jaane kya use darpesh masla hoga
حبیب احمد، ادبی دنیا میں حبیب جالب کے نام سے معروف، 24 مارچ 1928ء کو ہوشیارپور کے قصبے میانی افغاناں میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے دور میں انہوں نے...
مکمل تعارف پڑھیں