حفیظ جالندھری — شاعر کی تصویر

دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا — حفیظ جالندھری

شاعر

تعارف شاعری

دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا

دل کو ویرانہ کہو گے مجھے معلوم نہ تھا
پھر بھی دل ہی میں رہوگے مجھے معلوم نہ تھا
ساتھ دنیا کا میں چھوڑوں گا تمہاری خاطر
اور تم ساتھ نہ دو گے مجھے معلوم نہ تھا
چپ جو ہوں کوئی بری بات ہے میرے دل میں
تم بھی یہ بات کہو گے مجھے معلوم نہ تھا
لوگ روتے ہیں میری بد نظری کا رونا
تم بھی اس رو میں بہو گے مجھے معلوم نہ تھا
تم تو بے صبر تھے آغاز محبت میں حفیظؔ
اس قدر جبر سہو گے مجھے معلوم نہ تھا

Dil ko vīrāna kaho ge mujhe ma'lūm na thā

Dil ko vīrāna kaho ge mujhe ma'lūm na thā
Phir bhī dil hī meñ raho ge mujhe ma'lūm na thā
Sāth duniyā kā maiñ chhoṛūñ gā tumhārī ḳhātir
Aur tum sāth na do ge mujhe ma'lūm na thā
Chup jo hūñ koī burī baat hai mere dil meñ
Tum bhī yeh baat kaho ge mujhe ma'lūm na thā
Log rote haiñ merī bad-nazrī kā ronā
Tum bhī is rav meñ baho ge mujhe ma'lūm na thā
Tum to be-ṣabr the āġhāz-e-mohabbat meñ Hafīzؔ
Is qadar jabr saho ge mujhe ma'lūm na thā

شاعر کے بارے میں

حفیظ جالندھری

ابو الاثر حفیظ جالندھری (اصل نام: محمد عبدالحفیظ) اردو ادب کے اُن قد آور شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جن کی شناخت صرف ادبی نہیں بلکہ قومی اور تاریخی سط...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام