آدمی وقت پر گیا ہوگا
وقت پہلے گزر گیا ہوگا
وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھی
کوئی احسان دھر گیا ہوگا
خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوں
آج ہر شخص مر گیا ہوگا
شام تیرے دیار میں آخر
کوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا
مرہم ہجر تھا عجب اکسیر
اب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
جون ایلیا
Aadmi waqt par gaya hoga
Waqt pehle guzar gaya hoga
Woh hamari taraf na dekh ke bhi
Koi ehsan dhar gaya hoga
Khud se mayus ho ke baitha hoon
Aaj har shakhs mar gaya hoga
Shaam tere dayaar mein aakhir
Koi to apne ghar gaya hoga
Marham-e-hijr tha ajab ikseer
Ab to har zakhm bhar gaya hoga
اردو ادب کی تاریخ میں بہت کم ایسی شخصیتیں گزری ہیں جن کی زندگی خود ایک صدی بھر کا موضوع ہو، اور جون ایلیا ان معدودے چند ناموں میں سے ایک ہیں۔ 14 دسمبر 1931ء کو امروہہ جیسے علم و تہذیب کے امین شہر میں پیدا ہونے والے سید حسین جعفری، یعنی جون ایلیا کا تعلق ایک نہایت ممتاز عالم گھرانے سے تھا۔ ان کے والد سید شفیق حسن ایلیا عربی، فارسی اور منطق کے است...
مکمل تعارف پڑھیں