مجید امجد — شاعر کی تصویر

دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میں — مجید امجد

شاعر

تعارف شاعری

دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میں

دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میں
دم گھٹ رہا ہے سایۂ ابر بہار میں
آتی ہے اپنے جسم کے جلنے کی بو مجھے
لٹتے ہیں نکہتوں کے سبو جب بہار میں
گزرا ادھر سے جب کوئی جھونکا تو چونک کر
دل نے کہا یہ آ گئے ہم کس دیار میں
میں ایک پل کے رنج فراواں میں کھو گیا
مرجھا گئے زمانے مرے انتظار میں
ہے کنج عافیت تجھے پا کر پتہ چلا
کیا ہمہمے تھے گرد‌ سر رہ گزار میں

Din kat rahe hain kashmakash-e-rozgar mein

Din kat rahe hain kashmakash-e-rozgar mein
Dam ghut raha hai saya-e-abr-e-bahar mein
Aati hai apne jism ke jalne ki bu mujhe
Lutte hain nikhaton ke sabu jab bahar mein
Guzra idhar se jab koi jhonka to chaunk kar
Dil ne kaha ye aa gaye hum kis dayar mein
Main ek pal ke ranj-e-farawan mein kho gaya
Murjha gaye zamane mere intezar mein
Hai kunj-e-afiyat tujhe pa kar pata chala
Kya hamhemet the gard-e-sar-e-reh-guzar mein

شاعر کے بارے میں

مجید امجد

مجید امجد (29 جون 1914 – 11 مئی 1974) اردو کے نمایاں شاعر اور فلسفیانہ سوچ کے حامل ادبی شخصیت ہیں۔ وہ جھنگ، پنجاب میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ا...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام