رانا احمد شہید — شاعر کی تصویر

دن میں سورج سا جل رہا تھا میں — رانا احمد شہید

شاعر

تعارف شاعری

دن میں سورج سا جل رہا تھا میں

دن میں سورج سا جل رہا تھا میں
جب ہوئی شام ڈھل رہا تھا میں
جب کھلونوں سے کھیلتے تھے سبھی
بس اکیلا ہی پل رہا تھا میں
اپنی منزل میں کیسے پا لیتا
بند گلیوں میں چل رہا تھا میں
اپنے چہرے کو ڈھونڈنے کےلیے
آئینوں کو بدل رہا تھا میں
پھر نیا درد آ ملا مجھ سے
میں یہ سمجھا سنبھل رہا تھا میں

Din mein suraj sa jal raha tha main

Din mein suraj sa jal raha tha main
Jab hui shaam dhal raha tha main
Jab khilonon se khelte the sabhi
Bas akela hi pal raha tha main
Apni manzil mein kaise pa leta
Band galiyon mein chal raha tha main
Apne chehre ko dhoondhne ke liye
Aainon ko badal raha tha main
Phir naya dard aa mila mujh se
Main yeh samjha sambhal raha tha main

شاعر کے بارے میں

رانا احمد شہید

رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام