مجھے مری زندگی ذرا آزما رہی ہے مجھے خبر ہے
میں جی رہا ہوں مگر مجھے موت آرہی ہے مجھے خبر ہے
یہ عزم میرے کا ہے تقاضہ ہر ایک طوفاں سے میں لڑوں گا
اگرچہ کشتی مری بھی کچھ ڈگمگا رہی ہے مجھے خبر ہے
مری تمناؤں کا گلا کاٹنے کی خاطر یہ میری قسمت
ہاں اپنے ترکش کے سارے نشتر چلا رہی ہے مجھے خبر ہے
مجھے زمانے نے دکھ دیے ہیں میں پھر بھی یہ بات کہہ رہا ہوں
خوشی کہیں آس پاس ہی مسکرا رہی ہے مجھے خبر ہے
غموں کی تاریکیاں ہیں ہر سوُ مگر اندھیرا یہ دور ہوگا
ابھی کرن اک امید کی جگمگا رہی ہے مجھے خبر ہے
رانا احمد شہید
Mujhe meri zindagi zara aazma rahi hai mujhe khabar hai
Main jee raha hoon magar mujhe maut aa rahi hai mujhe khabar hai
Yh azm mere ka hai taqaza har ek toofan se main laRunga
Agarche kashti meri bhi kuch dagmaga rahi hai mujhe khabar hai
Meri tamannaon ka gala kaatne ki khatir yh meri qismat
Haan apne tarkash ke saare nishtar chala rahi hai mujhe khabar hai
Mujhe zamane ne dukh diye hain main phir bhi yh baat keh raha hoon
Khushi kahin aas paas hi muskura rahi hai mujhe khabar hai
Ghamon ki tareekiyan hain har soo magar andhera yh dur hoga
Abhi kiran ek umeed ki jagmaga rahi hai mujhe khabar hai
رانا احمد شہید معاصر اردو ادب اور اعلیٰ تعلیم کے میدان کی ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے تدریس، تحقیق اور تخلیقی ادب تینوں شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 25 جون 1978ء کو پیدا ہونے والے رانا احمد شہید نے انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور جامعہ پنجاب سے ایم اے، جامعہ گجرات سے ایم فل اور بعد ازاں آسٹریلیا کی ایونڈیل یونیورسٹی اور چ...
مکمل تعارف پڑھیں